جموں:جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے امرناتھ یاترا کے لئے یاتریوں کا وادی کشمیر کی جانب روانہ ہونے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بدھ کی صبح 54 گاڑیوں میں 984 یاتریوں پر مشتمل ایک اور جتھا کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔ یہ تعداد کے لحاظ سے کشمیر روانہ ہونے والا سب سے چھوٹا جتھا ہے۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ بدھ کی صبح کشمیر روانہ ہونے والے یاتریوں میں سے 21 گاڑیوں میں 498 یاتری جنوبی کشمیر کے ننہ وَن پہلگام بیس کیمپ کے لئے روانہ ہوئے جن میں 424 مرد، 69 خواتین اور 5 سادھو شامل تھے۔ جبکہ وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے بال تل بیس کیمپ کے لئے 33 گاڑیوں میں 486 یاتری روانہ ہوئے جن میں 353 مرد اور 128 خواتین شامل تھیں۔