اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 امرناتھ یاترا کے پیش نظر جموں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کی چھٹیاں منسوخ - ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کی چھٹیاں منسوخ

ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز جموں نے امرناتھ یاترا کے پیش نظر 19 جون سے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیوں کو منسوخ کردیا ہے۔ واضح رہے امسال سالانہ امرناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی جبکہ یہ یاترا 31 اگست یعنی رکشا بندھن کے موقعہ پر اختتام پذیر ہوگی۔

amarnath-yatra-2023-leaves-of-of-doctors-paramedics-cancelled-in-jammu-from-june-19
امرناتھ یاترا کے پیش نظر جموں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کی چھٹیاں منسوخ

By

Published : May 24, 2023, 7:21 PM IST

جموں:ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز جموں نے امرناتھ یاترا کے پیش نظر 19 جون سے جموں صوبے میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی زچگی کی چھٹی اور طبی بنیادوں پر چھٹیوں کے علاوہ تمام چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔ ڈی ایچ ایس جے کی جانب سے جاری سرکولر کے مطابق ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیوں کی درخواستوں کو منظوریا آگے نہ بھیجیں۔

سرکولر کے مطابق سالانہ امرناتھ یاترا کے پیش نظر، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تمام قسم کی چھٹیاں سوائے زچگی کی چھٹی اور طبی بنیادوں کی چھٹیاں 19 جون سے منسوخ کر دی گئی ہیں۔ سرکلر میں مزید کیا گیا ہے کہ تمام سی ایم اوز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور بی ایم اوز اس پر عمل کرے اور امرناتھ یاترا کے آغاز کے پیش نظر ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی چھٹیوں کی درخواستوں کو منظور یا آگے نہ بھیجیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے امسال سالانہ امرناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی جبکہ یہ یاترا 31 اگست یعنی رکشا بندھن کے موقعہ پر اختتام پزیر ہوگی۔ بتادیں کہ سطح سمندر سے 12 ہزار756 فیٹ کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details