اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2022: یاترا کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے دفاعی ایجنسیز کا خصوصی اجلاس - Security Review of Amarnath Yatra 2022

’’یاتریوں کے تحفظ کے علاوہ Security Review of Amarnath Yatra امر ناتھ یاترا کے سلسلہ میں اضافی سکیورٹی فورسز کی تعیناتی و دیگر اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ ‘‘

Amarnath Yatra 2022: یاترا کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے دفاعی ایجنسیز کا خصوصی اجلاس
Amarnath Yatra 2022: یاترا کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے دفاعی ایجنسیز کا خصوصی اجلاس

By

Published : Jun 13, 2022, 1:54 PM IST

جموں: امر ناتھ یاترا 2022 کے پیش نظر سکیورٹی بندوبست کا جائزہ لینے کےلیے سیول انتظامیہ کےساتھ ساتھ دفاعی ایجنسیوں کے سنیئر افسران پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Amarnath Yatra Security Situation reviewed دھرم کنڈ ملٹری اسٹیشن میں منعقدہ اجلاس میں ڈیلٹا فورس کے جنرل کمانڈنگ آفیسر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مکیش سنگھ، ڈی آئی جی رینج، ایس ایس پی رام بن کےساتھ ساتھ فوج اور پولیس و دیگر سکیورٹی ایجنسیز کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

Amarnath Yatra 2022: یاترا کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے دفاعی ایجنسیز کا خصوصی اجلاس

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران خطہ میں سکیورٹی صورتحال، یاتریوں کے تحفظ کےساتھ ساتھ امر ناتھ یاترا کے سلسلہ میں اضافی سکیورٹی فورسز کی تعیناتی و دیگر اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ Security Review of Amarnath Yatra 2022 انہوں نے مزید کہا کہ امر ناتھ یاترا کے ساتھ ساتھ دفاعی ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام نے خطہ کے دیگر مسائل پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ سِول انتظامیہ، پولیس اور فوج کےساتھ ساتھ دیگر سکیورٹی ایجنسیز کے درمیان آپسی اشتراک سے کام کرنے پر زور دیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ رواں برس یاترا شروع ہونے سے قبل انتظامیہ نے کئی اقدامات اٹھائے ہیں جن میں پبلک مقامات کی جیو ٹیگنگ کے ساتھ ساتھ مقامی مزدوروں کو یاترا شروع ہونے سے قبل ہی اندراج کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Registration Of Labourers Mandatory: امرناتھ یاترا شروع ہونے سے قبل مزدوروں کو اپنا رجسٹریشن کرانا لازمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details