جموں:اپوزیشن جماعتیں ایک بار پھر جموں و کشمیر میں انتظامیہ کے کئی فیصلوں کے خلاف متحد ہوگئی ہیں۔ اس کے پیش نظر آج جموں میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کے گھر پر اپوزیشن جماعتوں کی کُل جماعتی میٹنگ جا رہی ہے۔اس میٹنگ میں بی جے پی کو چھوڑ کر تمام اپوزیشن پارٹیوں کو دعوت نامہ بھیجا گیا تھا۔ گذشتہ کئی دنوں سے اپوزیشن جماعتیں جموں و کشمیر میں نافذ پراپرٹی ٹیکس، انسداد تجاوزات مہم، جے کے ایس ایس آر بی کے امتحان سے لے کر کئی دیگر مسائل پر جموں و کشمیر حکومت کو گھیرے ہوئے ہیں اور ان تمام مسائل پر آل پارٹی میں بھی بات کی جائے گی۔بتایا جاتا ہیں اس میٹنگ کے ذریعے حکومت پر جموں و کشمیر میں انتخابات کرانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جائے گی۔
All Party Meeting جموں میں فاروق عبداللہ کی صدارت میں آل پارٹی میٹنگ کا انعقاد
جموں میں نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر آل پارٹی میٹنگ منعقد ہوئی۔ گذشتہ روز فاروق عبداللہ نے بی جے پی کو چھوڑ کر تمام سیاسی پارٹیوں کو آل پارٹی میٹینگ کے لیے مدعو کیا تھا۔
مزید پڑھیں:All Party Meeting In Jammu فاروق عبداللہ نے جموں میں آل پارٹی میٹنگ طلب کی
آل پارٹی میٹنگ کے حوالے سے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسٹ کے لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے بتایا کہ 11 مارچ کو سہ پہر تین بجے جموں میں اس اجلاس کی صدارت ڈاکٹر فاروق عبداللہ کریں گے اور جموں کشمیر کے عوام کو درپیش مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی گئی ہیں تاکہ جموں کشمیر کی تعمیر ترقی اور خوشحالی کے لئے بات کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے میٹنگ بلائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ تمام جماعتیں میٹنگ میں شرکت کریں گی اور جموں و کشمیر کو درپیش اہم مسائل پر غور و خوض کریں گے۔