اردو

urdu

ETV Bharat / state

Air Marshal Visits IAF Station Jammu ایئر مارشل کے اننترام نے آئی اے ایف اسٹیشن جموں کا دورہ کیا

ایئر مارشل کے اننترامن نے اتوار کو جموں کے ایئر فورس اسٹیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایئر مارشل کو اسٹیشن کے آپریشن اور انتظامی انفراسٹرکچر اور سیکیورٹی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

ایئر مارشل کے اننترام نے آئی اے ایف اسٹیشن جموں کا دورہ کیا
ایئر مارشل کے اننترام نے آئی اے ایف اسٹیشن جموں کا دورہ کیا

By

Published : May 21, 2023, 10:39 PM IST

جموں: بھارتی فضائیہ کے ایئر آفیسر انچارج ایڈمنسٹریشن (AOA) ایئر مارشل کے اننترامن نے اتوار کو جموں کے ایئر فورس اسٹیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایئر مارشل کا استقبال ائیر آفیسر کمانڈنگ جموں نے کیا۔ اس دوران ڈائریکٹر ایجوکیشن (اسکولز) اور ڈپٹی کمانڈ ایجوکیشن آفیسر بھی موجود رہے۔ اس موقع پر ایئر مارشل کو اسٹیشن کے آپریشن اور انتظامی انفراسٹرکچر اور سیکیورٹی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس معاملے پر ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کے ایئر آفیسر انچارج ایڈمنسٹریشن ایئر مارشل کے اننترامن نے جموں کے ایئر فورس اسٹیشن کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ائیر ہیڈ کوارٹر میں ڈائریکٹر ایجوکیشن اور ڈپٹی کمانڈ ایجوکیشن آفیسر کے ہمراہ ایئر مارشل کا استقبال ائیر آفیسر کمانڈنگ، جموں نے کیا۔ اس موقع پر بھارتی فضائیہ کے ایئر آفیسر انچارج ایڈمنسٹریشن نے اسٹیشن کے آپریشن اور سیکورٹی کی تعریف کی۔

ترجمان نے بتایا کہ ایئر مارشل کو اسٹیشن کے آپریشن اور انتظامی انفراسٹرکچر اور سیکیورٹی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بتا دیں کہ بھارتی فضائیہ کے ایئر آفیسر انچارج ایڈمنسٹریشن ایئر مارشل کے اننترامن نے ایئر فورس اسکول کا بھی دورہ کیا۔ اسکول میں جدید ترین وائی فائی کیمپس موجود ہے۔ واضح رہے کہ اس موقع پر ایئر مارشل نے مختلف جاری ورک سائٹس کا بھی دورہ کیا اور بیس کے نوجوان افسران سے بات چیت کی۔ انہوں نے اسٹیشن کے آپریشن اور سیکورٹی کے انداز کو سراہا اور ٹیم کو نئے معیارات قائم کرنے پر شاباشی دی۔

یہ بھی پڑھیں: Air Force Commander ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف نے بیدر اسٹیشن کا دورہ کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details