جموں:وزیر اعظم نریندر مودی آج جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے اور وہاں یوم قومی پنچایتی راج پر سانبہ ضلع کی پلی گرام پنچایت سے ملک کی تمام گرام سبھا سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم دورے کے دوران 20 ہزار کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹس کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ Pri's Reached Jammu ahead of PM Modi's visit to JK
وہیں جموں کشمیر اور ملک کی دیگر ریاستوں سے سینکڑوں کی تعداد میں سرپنچ، پنچ بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی ممبران پہنچ چکے ہیں۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے ان پی آر آئیز کو جموں کے مختلف ہوٹلوں میں رات رہنے کا انتظام کیا گیا ہیں۔ پنچایتی راج اداروں کے ممبران جموں پہنچ گئے ہیں۔ اس حوالے سے ممبران نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہیں کہ وزیراعظم ہند نریندر مودی جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ پنچ و سرپنچوں کے مسائل حل کیے جائیں گے۔
جموں و کشمیر کی خوصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد وزیر اعظم کا جموں و کشمیر کا تیسرا دورہ ہے،وزیر اعظم کو یوٹی کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا میں استقبال کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم 8.45 کلومیٹر طویل بانہال قاضی گنڈ روڈ کی کا افتتاح کریں گے۔ اس روڈ سے جموں اور سرینگر کے درمیان فاصلہ 16 کلومیٹر کم ہو جائے گا اور سفر میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی بچت ہو گی۔ آنے اور جانے کے لیے دو دو سرنگوں والی یہ سڑک سال کے بارہ مہینے ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی۔