اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے کے ایگرو انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشنز کی سالانہ میٹنگ کا اہتمام - فاروق خان

کارپوریشن کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے مشیر فاروق خان نے کہا کہ کارپوریشن گزشتہ تین برسوں سے مسلسل منافع بخش ہے۔

جے کے ایگرو انڈسٹریز ڈویلپمنٹ کارپوریشنز کی سالانہ میٹنگ منعقد
جے کے ایگرو انڈسٹریز ڈویلپمنٹ کارپوریشنز کی سالانہ میٹنگ منعقد

By

Published : Mar 16, 2021, 9:11 AM IST

سول سیکرٹریٹ جموں میں جے کے ایگرو انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشنز لمیٹیڈ کی 37 ویں تا 47 ویں سالانہ جنرل میٹنگیں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان کی صدارت میں ہوئی۔

اس میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری، وی این کالا ایڈیشنل کمشنر ایم این ٹی ڈپارٹمنٹ زراعت کارپوریٹیو اینڈ فارمرز ویلفیئر (جی او آئی)، ایم ڈی جے کے اگرو بھاوانی رکوال، ڈائریکٹر جنرل پلاننگ بلال احمد، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت پنکج منگوترا، ڈائریکٹر زراعت جموں اندرجیت نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر رام سیوک، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ رجنیش، ڈائریکٹر فنانس جے کے ایگرو راکیش کھجوریا بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

کارپوریشن کے سالانہ جنرل اجلاس میں سال 05-2004 سے 15-2014 تک ہر لحاظ سے مکمل شدہ آڈٹ رپورٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کارپوریشن کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے مشیر نے کہا کہ کارپوریشن گزشتہ تین سالوں سے مسلسل منافع بخش ہے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کارپوریشن کے اثاثوں کی انوینٹری بنائے اور جے کے ایگرو انڈسٹریز کی آئندہ کی منصوبہ بندی کی تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔

انہوں نے فنانس، ایگرو ٹکنالوجی اور قانونی امور کے شعبے میں مطلوبہ فنی علم کے ساتھ آزاد ڈائریکٹرز کی تقرری کی بھی ہدایت کی تاکہ کارپوریشن کی انتظامیہ کو زیادہ موثر بنایا جائے اور مستقبل میں منافع میں اضافہ کیا جاسکے۔

مشیر نے کارپوریشن کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ کارپوریشن کا کاروبار بڑھانے کے لئے تین سال کا کاروباری منصوبہ بنائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details