اردو

urdu

ڈی ڈی سی انتخابات: سکیورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات

By

Published : Nov 27, 2020, 10:19 PM IST

اسٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے سکیورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔

سکیورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات
سکیورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات

تفصیلات کے مطابق کے کے شرما نے آج جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ڈی ڈی سی انتخابات اور پنچائتی و بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کو پُر امن طور منعقد کرنے کے لیے گئے انتظامات کے بارے میں تفصیل دی۔

سکیورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات

انہوں نے بتایا کہ انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں اور انہیں سیکیورٹی پہلے ہی فراہم کی گئی ہے۔ کے کے شرما نے بتایا کہ جموں و کشمیر گزشتہ کئی برسوں سے انتخابات کو پُرامن طریقے سے منعقد کرانے کے لیے اہم رول ادا کر رہی ہے اور سیکیورٹی اہلکاروں کو پتہ ہے کہ حساس اور انتہائی حساس علاقے کون سے ہیں'۔

ریاستی ایلکشن کمشنر نے تمام ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر پارٹی کے امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے ایسا نہیں ہے کہ کسی ایک یا دو پارٹیوں کے امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کی گئی ہو یہ الزام بے بنیاد ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 145 پولیس کمنیاں تعنیات کی گئی ہیں۔ سی آرپی ایف کی مزید کمپنیاں تعنیات کی گئی ہیں۔ کوئی بھی امیدوار کہی جانا چاہتا ہو اسے سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

جموں و کشمیر : ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلہ پر ایک نظر

ڈی ڈی سی انتخابات سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی اور پنچایتی و بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ہفتے کے روز 43 انتخابی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی جن میں سے 25 حلقے کشمیر جبکہ 18 حلقے جموں کے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ووٹ ڈالنے کا عمل صبح سات بجے شروع ہو کر دن کے دو بجے اختتام پذیر ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات مرحلہ اول کے لیے 296 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 207 مرد اور 89 خواتین اُمیدوار شامل ہیں۔

پنچائتی ضمنی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کے کے شرما نے کہا کہ 94 حلقہ ہائے انتخاب کیلئے 279 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 203 مرد ، 76 خواتین امیدوار پہلے مرحلے کے سرپنچ ضمنی انتخابات کیلئے میدان میں ہیں اسی طرح پنچ ضمنی انتخابات 368 حلقہ ہائے انتخاب منعقد کئے جا رہے ہیں اور 852 اُمیدوار جن میں 635 مرد اور 217 خواتین امیدوار شامل ہیں پنچوں کے لئے انتخابات لڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 768 پنچ اور 36 سرپنچ بلا مقابلہ منتخب کئے گئے ہیں ۔

کے کے شرما نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں 67 لاکھ ووٹران رائے دہی کے اہل ہیں جن میں سے 7 لاکھ رائے دہندگان پہلے مرحلے میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے ۔ جن کے لیے پولنگ سٹیشن پہلے ہی قائم کئے گئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ سٹیشنوں میں انتخابات سے متعلق تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 وباءسے متعلق احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد ہو گا اور ہر پولنگ سٹیشن میں سینی ٹائیزر ، تھرما میٹر ، ماسک وغیرہ رائے دہندگان اور انتخابی عملے کیلئے بہم رکھے گئے ہیں ۔

جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات سال گذشتہ کے مرکزی حکومت کے فیصلوں کے بعد جہاں یہاں یہ پہلی بڑی سیاسی سرگرمی ہوگی وہیں مغربی پاکستانی مہاجروں کو بھی پہلی بار ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہوگا۔

ان انتخابات سے جہاں جموں و کشمیر میں تھری ٹائر پنچایتی راج سسٹم رائج ہوگا وہیں یونین ٹریٹری کے 20 اضلاع میں 280 نمائندے منتخب ہوں گے۔ ضلع ترقیاتی کونسلوں کو پانچ برس کی مدت کے لئے منتخب کیا جائے گا

ABOUT THE AUTHOR

...view details