اردو

urdu

ADGP Mukesh Singh: پاکستان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں پولیس کا اہم کردار ہے: اے ڈی جی پی مکیش سنگھ

اے ڈی جی پی مکیش سنگھ نے سانبہ ضلع میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا کہ پاکستان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں جموں وکشمیر پولیس کی پہل قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے سرحد پار ڈرون کے ذریعے ہتھیار اسمگل کرنے کی کوشش کرتا ہے، جس کو ہم ناکام بنادیتے ہیں۔ Additional Director General of Police (ADGP) Jammu Zone

By

Published : Apr 5, 2023, 1:50 PM IST

Published : Apr 5, 2023, 1:50 PM IST

پاکستان کے ناپاک عزائم کوناکام بنانے میں پولیس کا اہم کردار ہے:اے ڈی جی پی مکیش سنگھ
پاکستان کے ناپاک عزائم کوناکام بنانے میں پولیس کا اہم کردار ہے:اے ڈی جی پی مکیش سنگھ

پاکستان کے ناپاک عزائم کوناکام بنانے میں پولیس کا اہم کردار ہے:اے ڈی جی پی مکیش سنگھ

سرینگر: جموں وکشمیر پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں مکیش سنگھ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم بڑھتی ہوئی دراندازی، اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ، مویشیوں کی اسمگلنگ وغیرہ کو روکنے کے لیے ایکشن پلان تیار کر رہے ہیں۔ حال ہی میں ہم نے ہیرا نگر میں ایک دھماکے اور دراندازی کی کوشش کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا ہے۔ اے ڈی جی پی مکیش سنگھ نے سانبہ ضلع میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا کہ پاکستان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں جموں وکشمیر پولیس کی پہل قابل سہرانا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے سرحد پار ڈرون کے ذریعے ہتھیار اسمگل کرنے کی کوشش کرتا ہے، جس کو ہم ناکام بنادیتے ہیں۔
ایس ایس پی بینم توش کی زیر نگرانی منگل کو ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت اے ڈی جی پی مکیش سنگھ نے کی۔ ان کے ساتھ ڈی آئی جی شکتی پاٹھک، ایڈیشنل ایس پی سریندر چودھری وغیرہ موجود تھے۔ اے ڈی جی پی نے کہا کہ تین برسوں سے پاکستان کی طرف سے مسلسل دراندازی کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جن کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:Prostitution Racket Busted in Srinagar سرینگر میں جسم فروشی کے اڈے کا پردہ فاش، چھ افراد گرفتار

مزید بتایا کہ اب منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اسکولوں اور کالجوں میں منشیات سے متعلق سرگرمیوں کے کیسز بھی منظر عام پر آ رہے ہیں۔ ان پر بھی توجہ کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی صدر کیشو شرما اور لوگوں نے پولیس کو سماجی برائیوں کو ختم کرنے کے لیے تجاویز پیش کی۔ اس کے علاوہ لوگوں نے اپنے مسائل سے پولیس کو آگاہ کیا۔ عہدیداروں نے عوام کو ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details