اِنتظامی کونسل Administrative Council (AC) کی ایک میٹنگ یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا Lieutenant Governor, Manoj Sinha, کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ریونیو ڈپارٹمنٹ Proposal of Revenue Departmentکی جانب سے زمین کے مختلف پارسلوں کو عوامی مقاصد کے لئے منتقل کرنے کی تجویز کو منظوری AC approves transfer of state land دی۔
میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیران فاروق خان اور راجیو رائے بھٹناگر، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔۔
انتظامی کونسل نے گاﺅں ماجین village Majeen تحصیل اور ضلع جموں میں 15 کنال اراضی شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ ( ایس اے ایس بی ) کو 40 برس کے لیز پر Shri Amarnathji Shrine Board منتقل کرنے کی منظوری دی۔
بورڈ یوٹی میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے مقاصد سے یاترا کے بہتر انتظام کے لئے ایک یاتری نواس اور ایک ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر تعمیر کرے گا۔ ان سہولیات کی تعمیر سے پوتر گپھا کی درشن کرنے والے شردھالوﺅں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور اس کے نتیجے میں کافی بالواسطہ روزگار پیدا ہوگا۔ یہ سپریم کورٹ آف اِنڈیا اور نیشنل گرین ٹریبونل کے احکامات کی تعمیل کو بھی یقینی بنائے گا۔مزید برآن ، گاﺅں چک جوالا تحصیل وِجے پور سانبہ میں 38کنال اور 19مرلہ سرکاری اراضی کو معذور اَفراد کے بااِختیار بنانے کے محکمے ( دیو یانگ جن) اور جموں ضلع میں معذور اَفراد کی ہنر مندی ، باز آباد کاری اور روزگار کے لئے کمپوزٹ ریجنل سینٹر کا قیام کے لئے مرکزی سماجی اِنصا ف وامپاور منٹ کو منتقل کرنے کو منظوری دی گئی۔
اِنتظامی کونسل نے ضلع بڈگام میں 50بستروں پر مشتمل انٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کے قیام کے لئے محکمہ صحت و طبی تعلیم کے حق میں 10 کنال 11مرلہ اراضی کی منتقلی کومنظوری دی ۔