اردو

urdu

ETV Bharat / state

'عبد الصمد نے ائی پی ایل میں شاندار کارکردگی دکھائی' - سریش رینہ کرکٹ اکیڈمی

جموں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سریش رینہ نے جموں و کشمیر کے آل راؤنڈر کھلاڑی عبد الصمد کی کارکردگی اور انڈین پرائمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13ویں سیزن میں ان کی پہلی کارکردگی پر بات کی۔

'عبد الصمد نے ائی پی ایل میں شاندار کارکردگی دکھائی'
'عبد الصمد نے ائی پی ایل میں شاندار کارکردگی دکھائی'

By

Published : Dec 8, 2020, 10:30 AM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سریش رینہ نے جموں میں کھلاڑیوں کے لئے ٹرائلز کا انعقاد کیا۔ سریش رینہ کرکٹ اکیڈمی نے 07 دسمبر کو سینئر ایج گروپ کے کھلاڑیوں کے لئے ٹرائلز منعقد کیے۔

07 دسمبر کو جموں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رینہ نے جموں و کشمیر کے آل راؤنڈر کھلاڑی عبد الصمد کی کارکردگی اور انڈین پرائمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں سیزن میں ان کی پہلی کارکردگی پر بات کی۔

'عبد الصمد نے ائی پی ایل میں شاندار کارکردگی دکھائی'

انہوں نے کہا 'عبد الصمد نے آئی پی ایل 13 میں واقعی بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے سہولیات کی کمی کے باوجود بھی اپنی حوصلے اور خود اعتمادی کا مظاہرہ کر کے آئی پی ایل میں بہت کچھ کیا اور بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔'

رینہ نے مزید کہا 'مجھے صمد پر اعتماد ہے اور اُس سے بات بھی کی ہے۔ بہت سارے کھلاڑی اسے کھیلتے ہوئے دیکھ کر آگے آئیں گے۔ اگر انہیں مناسب سہولیات میسر ہوں گی تو مستقبل میں وہ واقعتاً اچھا کھیلیں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details