اردو

urdu

ETV Bharat / state

Folk Festival At Jabbi سیاحتی مقام جبی میں فوک پروگرام کا اہتمام - جبی ورثہ فوک فیسٹیول

خوبصورت سیاحتی مقام جبی میں پیر پنچال عوامی ڈویلپمنٹ فرنٹ کے چیرمین محمد فرید ملک کی قیادت میں پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چودھری نے تمام ضلع و تحصیل انتظامیہ کی موجودگی میں ہری جھنڈی دکھا کر ٹریکرز کو جبی کی جانب روانہ کیا۔

سیاحتی مقام جبی میں فوک پروگرام کا اہتمام
سیاحتی مقام جبی میں فوک پروگرام کا اہتمام

By

Published : Jun 23, 2023, 5:31 PM IST

سیاحتی مقام جبی میں فوک پروگرام کا اہتمام

منڈی:ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے خوبصورت قدرتی حسن سے مالامال سیاحتی مقام بھاگسر جبی میں محکمہ سیاحت و ضلع انتظامیہ پونچھ کے اشتراک سے "جبی ورثہ فوک فیسٹیول" کا انعقاد کیا گیا۔ اس خوبصورت سیاحتی مقام جبی میں پیر پنچال عوامی ڈویلپمنٹ فرنٹ کے چیرمین محمد فرید ملک کی قیادت میں پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چودھری نے تمام ضلع و تحصیل انتظامیہ کی موجودگی میں ہری جھنڈی دکھا کر ٹریکرز کو جبی کی جانب روانہ کیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے ہمراہ ڈی ڈی سی چیرمین پونچھ تعظیم اختر، ایس ایس پی پونچھ ونے کمار، بلاک ترقیاتی کونسل ممبر شمیم احمد گنائی، محکمہ سیاحت ضلع آفیسر تنویر احمد کے علاوہ دیگر تمام ضلع و تحصیل آفیسران نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ جبکہ ان کے علاوہ اڑائى ملکاں، اڑائی حویلی ا،ڑائی پیراں، بائیلہ، ہاڑی بڈھا کے سرپنچوں پنچوں سمیت مقامی لوگوں کی بڑی تعداد پروگرام میں شرکت کی۔ وہیں راہول ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی، کرکٹ کلب اڑائی، کرکٹ کلب اراں بائیلہ، کرکٹ کلب یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے ساتھ ساتھ سکولی بچوں و عملہ نے بھی پروگرام میں حصہ لیا۔ اس موقع پر رنگارنگ تمدنی و ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا۔

واضع رہے تحصیل منڈی کا یہ خوبصورت سیاحتی مقام جبی منڈی سے قریب 18 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے ،جو کہ بیس کیمپ گلیاں سے شروع ہو کر ڈھیری کھو اور تاریخی مقام بھاگسر سے لیکر جبی اور طوطی تک قدرتی حسن سے مالامال اور حسیں وادیاں شامل ہے، اس خوبصورت مقام کو خطہ پیر پنچال کا گلمرگ کہا جاتا ہے‌۔ جہاں ضلع بھر کے ساتھ ساتھ یو ٹی جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع سے سیلانی لطف اندوز ہونے کےلئے آتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ بیرون ریاستوں سے بھی سیاح اس خوبصورت مقام جبی میں پہنچ کر ان خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

لیکن منڈی تا بیس کیمپ جانے والی سڑک کی خستہ حالت سیاحوں کے لیے پریشانیوں کا باعث بنی ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے جبی جانے والے سیاحوں کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ انتظامیہ کو چاہئے کہ اس خوبصورت علاقہ کو جانے والی سڑک کی حالت کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کے لیے دیگر خاطر خواں انتظامات کیے جائے، تاکہ سیاحوں کو آئندہ کسی بھی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں:Srinagar Jammu Highway چوبیس گھنٹوں تک قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت بند


وہیں پروگرام کے دوران عوامی نمائندگان و مقامی لوگوں نے کئی مسائل اجاگر کیے جن پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان تمام مسائل پر سنجیدگی سے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہر سال اس خوبصورت مقام جبی میں اسی طرح پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح راغب ہوں اور اس علاقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور بالخصوص نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوسکے۔ پروگرام کے اختتام پر تمام لوگوں اور بالخصوص پیر پنچال عوامی ڈویلپمنٹ فرنٹ کے چیرمین محمد فرید ملک کی کاوشوں کی سرہانہ کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details