اردو

urdu

ETV Bharat / state

AAP Trade Union on Target Killing in kashmir: 'ٹارگیٹ کلنگ کو روکنا ناگزیر' - کشمیر شہری ہلاکتوں کی خبریں

عآپ ٹریڈ یونین کے نائب صدر راج کمار گوئل نے کہا کہ 'اگر ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو سیاح اور یاتری وادی کشمیر جانے سے کترائیں گے۔' Kashmir Civilian killing

پنڈتوں کو تشدد کا نشانہ
پنڈتوں کو تشدد کا نشانہ

By

Published : Jun 4, 2022, 9:27 PM IST

عام آدمی پارٹی ٹریڈ یونین کے نائب صدر راج کمار گوئل نے ہفتہ کو جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کشمیر میں ہو رہی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ حملوں میں ملوث افراد کو کڑی سزا دیے جانے کا مطالبہ کیا۔ AAP Trade union Leader on Kashmiri Panditsگوئل کے مطابق ’’کشمیر کی بگڑتی صورتحال انتہائی پریشان کن ہے۔‘‘

کشمیر ٹارگیٹ کلنگ پر عام آدمی پارٹی ٹریڈ یونین، جموں کے نائب صدر کا رد عمل

جموں میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران عام آدمی پارٹی ٹریڈ یونین کے نائب صدر نے کہا کہ ’’اقلیتوں کو ٹارگیٹ اور تشدد کا نشانہ بنانا مرکزی حکومت کے نیا کشمیر کے دعووں کی قلعی کھیول دیتا ہے۔‘‘ Target Killing in kashmirانہوں نے ٹارگیٹ کلنگ کے حوالے سے کہا کہ ’’کشمیر میں آئے روز شہری ہلاکتوں کی خبریں آ رہی ہیں جو انتہائی تکلیف دہ ہیں کہ کس طرح معصوم انسانوں کو خصوصاً پنڈتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔‘‘

انہوں نے حکومت سے اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کرتے ہوئے سکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے اور مستقبل میں اس طرح کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جانے کی بھی اپیل کی۔ Kashmir Target Killing انہوں نے سکیورٹی ایجنسیز کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’بدقسمتی سے سکیورٹی ایجنسیز وادی کشمیر میں ایسے واقعات کو روکنے میں ناکام ثابت ہو چکی ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں:Several Kashmiri Pandits Migrate to Jammu: 'کشمیری پنڈت مر مر کے جی رہے ہیں'

گوئل نے امرناتھ یاترا اور سیاحتی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’اس طرح کے واقعات سے وادی کشمیر کی سیاحتی سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اگر ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو سیاح اور یاتری وادی کشمیر جانے سے کترائیں گے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details