عام آدمی پارٹی نے جموں و کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ AAP Gears up Political Activities in J&Kجموں کے گاندھی نگر علاقے میں واقع عام آدمی پارٹی دفتر میں کئی سیاسی و سماجی کارکنان و لیڈران نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ Several Leaders Join AAP in jammuاس موقع پر عام آدمی پارٹی، کشمیری مائگرینٹ سیل کے صدر ویرجی کاچرو بھی موجود تھے۔
جموں میں کئی سیاسی کارکنان عام آدمی پارٹی میں شامل عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد نے عام آدمی پارٹی خصوصا اروند کیجریوال کی متحرک قیادت میں شروع کی گئی سماجی و فلاحی اسکیموں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی کے طریقہ کار سے متاثر ہو کر پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ Several Leaders Join AAP in jammuپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے والوں میں بیشتر گجر بکروال طبقے سے تعلق رکھنے والے لیڈران تھے۔
پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے، عآپ کے سینئر لیڈر ویرجی کاچرو نے کہا کہ ’’عام آدمی پارٹی مزدوروں، غریب عوام اور سماج کے استحصال زدہ طبقے کی خدمت کے لیے معرض وجود میں آئی ہے۔‘‘ انہوں نے قومی دارالحکومت دہلی اور پنجاب کے لوگوں کو ان کی دانشمندی اور دور اندیشی کے لئے مبارکباد بھی پیش کی، جنہوں نے کیجریوال کی قیادت پر بھروسہ کرکے پارٹی کو انتخابات میں کامیاب بنایا۔
عام آدمی پارٹی نے دہلی اور پنجاب کے بعد اب جموں و کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز کر لی ہیں۔ AAP Gears up in J&Kریاست پنجاب کے انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں عام آدمی پارٹی نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز شروع کیا ہیں۔ جموں میں قائم عام آدمی پارٹی دفتر میں آئے روز کئی سیاسی و سماجی رہنما عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔
باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں و کشمیر میں کئی سینئر سیاسی لیڈران - جن میں سابق وزراء بھی شامل ہیں - عنقریب ہی عام آدمی پارٹی میں شمولیات اختیار کر رہے ہیں۔ دریں اثناء عآپ کے سینئر لیڈر ویرجی کاچرو نے تصدیق کرتے ہوئے کہا عام آدمی پارٹی کے بانی اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال جموں و کشمیر کا جلد دورہ کریں گے Arvind kejriwal to visit J&K Soonاور عام آدمی پارٹی میں کئی سیاسی جماعتوں کے رہنما شمولیت اختیار کریں گے۔