اردو

urdu

ETV Bharat / state

فضائی آلودگی: آئی آئی ٹی سائنسدانوں کی ٹیم کا دورہ جموں

جموں میں فضائی آلودگی کو کم کرنے سے متعلق آئی آئی ٹی کانپور سے سائنسدانوں کی ایک ٹیم جموں کا دورہ کرے گی۔

By

Published : Jan 5, 2021, 4:05 PM IST

فضائی آلودگی: آئی آئی ٹی سائنسدانوں کی ٹیم کا دورہ جموں
فضائی آلودگی: آئی آئی ٹی سائنسدانوں کی ٹیم کا دورہ جموں

آئی آئی ٹی کانپور سے سائنسدانوں کی ٹیم عنقریب جموں کے فضائی معیار کی جانچ کرے گی۔ کن شہروں میں آلودگی کو کم کرنے کی ضرورت ہے اور کون سے شہروں کو آلودگی سے پاک بنایا جا سکتا ہے، اس کے لیے آئی آئی ٹی کی ٹیم مختلف شہروں کا دورہ کرتی ہے۔

سائنسدانوں کی ٹیم کے جموں دورے کے پیش نظر جموں کی سینٹرل یونیورسٹی کو نیشنل کلین ایئر مشن سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

سینٹرل یونیورسٹی جموں کے ایک پروفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ ’’یونیورسٹی سائنسدانوں کی ٹیم کے لیے نوڈل سنٹر کے طور پر کام کرے گی اور آئی آئی ٹی کو مکمل رپورٹ فراہم کرے گی۔‘‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل کلین ایئر مشن کا مقصد ایک مناسب حکمت عملی تیار کرنا ہے اور سال 2024 تک آلودگی کو بیس سے تیس فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ تیار کرنا ہے۔

آئی آئی ٹی کے سینئر ماحولیاتی سائنسدان پروفیسر سچچیڈانند ترپاٹھی پچھلے کئی برسوں سے آلودگی سے متعلق تحقیق کر رہے ہیں۔ انہوں نے دہلی میں بڑھتی آلودگی سے متعلق بھی ایک مکمل رپورٹ تیار کی ہے۔ اسی بنیاد پر نیشنل کلین ایئر مشن تشکیل دیا گیا اور حکومت نے انہیں ممبر مقرر کیا۔

پروفیسر ترپاٹھی کی نگرانی میں مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ اور اس سلسلے میں پروفیسر ترپاٹھی نے سنٹرل یونیورسٹی جموں کے وائس چانسلر کو ایک خط لکھا ہے۔

خط کے مطابق ’’سینٹرل یونیورسٹی کے سائنسدان جموں و کشمیر پولیوشن کنٹرول بورڈ کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اور پروفیسر ترپاٹھی کی ٹیم ایک رپورٹ تیار کر رہی ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details