پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے زرعی قوانین کو جلد واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے احتجاج کو بد نام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسان زرعی قوانین سے بہت گھبرائے ہوئے ہیں اور انہیں لگتا ہے ان کی زمین چلی جائے گی۔
کسانوں کو بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے: محبوبہ مفتی پی ڈی پی کی سربراہ نے ان باتوں کا اظہار یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر کے باہر نامہ نگاروں کے ساتھ کیا۔
انہوں نے کہا: ’جو کسان بل بنایا گیا اس میں کسانوں کے ساتھ بات نہیں کی گئی اور کسانوں کو لگتا ہے کہ اس بل سے ان کی زمین چلی جائے گی۔ لہذا وہ بہت گھبرائے ہوئے ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ میری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ اس بل کو جلد از جلد واپس لے لے۔
موصوفہ نے کہا کی یوم جمہوریہ کے موقع پر جس بندے نے لوگوں کو تشدد پر اکسایا، وہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے ساتھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ کسانوں کے احتجاج کو بدنام کرنے کی ایک سازش کی جا رہی ہے۔