مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں میں آج جموں و کشمیر پولیس نے چھ افراد کو عسکریت پسندوں کی مالی معاونت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں خطہ مکیش سنگھ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'جموں و کشمیر پولیس کے خصوصی آپریشنل گروپ نے لشکر طیبہ سے وابستہ عسکریت پسند مبشر فاروق بٹ ولد فاروق احمد بٹ ساکنہ ضلعڈوڈہ کو گرفتار کیا اور اس کی تحویل سے 1.5 لاکھ روپے برآمد کئے گئے جو ٹفن باکس میں رکھے گئے تھے۔ اس رقم کو عسکریت پسندوں کی مالی معاونت کے لئے کہیں سے لایا جا رہا تھا'۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ عسکریت پسند سے پوچھ گچھ کی گئی جس کے بعد پانچ دیگر عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت، توقیر احمد بٹ، آصف بٹ، خالد لطیف بٹ، غازی اقبال، اور طارق حسین میر کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ تمام عسکریت پسند ضلع ڈوڈہ کے ہی رہنے والے ہیں۔