جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بتایا کہ یونین ٹریٹری میں 4 جی کی بحالی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور وہ اس مسئلے کی جانچ کر رہی ہے۔ امید ہے کہ آنے والے دنوں میں خوشخبری ملے گی'۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران منوج سنہا نے بتایا کہ ادھمپور اور گاندربل کو چھوڑ کر کے یونین ٹریٹری دیگر تمام اضلاع میں 4 جی خدمات کی بحالی کی جانچ کرنے والی ایک کمیٹی ہے اور آنے والے دنوں میں جلد ہی خوشخبری ملے گی'۔
پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں موصوف نے بتایا کہ' میں جانتا ہوں کہ جموں و کشمیر کے دو اضلاع میں 4 جی چل رہا ہے۔ ایک کمیٹی اس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ امید ہے کہ بہت جلد ہی خوشخبری ملے گی۔
واضح رہے کہ 5 اگست 2019 کو مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں منقسم کرنے کے چند گھنٹے قبل تمام مواصلاتی نظام کو معطل کر دیا گیا تھا، تاہم موبائل سروس اور 2 جی بحال کیا گیا، تاہم 4 جی انٹرنیٹ بدسطور معطل ہے۔
گزشتہ برس دسمبر کے آخری ہفتے میں انتظامیہ نے 8 جنوری 2021 تک تیز رفتار انٹرنیٹ سروس 4 جی پر پابندی میں توسیع کردی۔