اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2023, 1:38 PM IST

ETV Bharat / state

Minor Patient’s Appeal to PM: جینیاتی مرض میں مبتلا تین سالہ بچی کی دردمندانہ اپیل

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والے غریب کنبے نے حکومت ہند خصوصاً وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی تین سالہ بچی - جو ایک جینیاتی مرض سے جوجھ رہی ہے - کے علاج کے لیے درکار ادویات بھارت درآمد کرنے کی درخواست کی ہے۔

جینیاتی مرض میں مبتلا تین سالہ بچی کی دردمندانہ اپیل
جینیاتی مرض میں مبتلا تین سالہ بچی کی دردمندانہ اپیل

جینیاتی مرض میں مبتلا تین سالہ بچی کی دردمندانہ اپیل

جموں (جموں کشمیر) :تین سالہ اویکا شرما، جو سرحدی ضلع پونچھ کے ایک غریب کنبے سے تعلق رکھتی ہے، ایک سنگین جینیاتی مرض (Genetic Disease) سے جوجھ رہی ہے۔ اویکا شرما کے والد سشیل کمار کا کہنا ہے کہ ان کی بڑی بیٹی - اویکا کی بہن - بھی اسی جینیاتی مرض میں مبتلا تھی اور وقت پر علاج نہ ملنے کے سبب سات ماہ قبل فوت ہو گئی۔ سشیل کمار کو یہ دکھ ستائے جا رہا ہے کہ کہیں ان کی دوسری دختر بھی غریبی کے سبب علاج نہ ملنے کی وجہ سے ان سے جدا ہو جائے۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے سشیل کمار نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بڑی بیٹی - جو اسی سال فوت ہو گئی - کے علاج کے لیے بھی حکومت سے امداد کی درخواست کی۔ سشیل کمار نے بتایا کہ اس جینیاتی مرض کا ہندوستان میں معقول علاج نہیں تاہم بیرون ممالک میں اس کا علاج ممکن ہے تاہم ان کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ اپنی بیٹی کا علاج کرا سکتے اور علاج نہ ملنے کے سبب ان کی ایک بڑی فوت ہو چکی ہے۔

سشیل کمار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے علاقے کے منتخب عوامی نمائندوں، ضلع انتظامیہ سمیت لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بھی مدد کی اپیل کی۔ کمار کا کہنا ہے کہ ان کی درخواست پر اب تک غور نہیں کیا گیا۔ سشیل کمار حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ یا تو بیرون ممالک سے اس مرض کے لیے درکار ادویات درآمد کی جائیں یا انہیں سرکار خرچ پر بیرون ممالک روانہ کیا جائے تاکہ ان کی بچی بھی تندرست ہو سکے اور دیگر بچوں کے ہمراہ کھیل کود سکے اور تعلیم حاصل کر سکے۔

مزید پڑھیں:Kathua Girl Viral Video معصوم بچی کی وزیراعظم سے اپیل کے بعد کٹھوعہ اسکول کی تزئین کاری شروع

سشیل شرما نے کہا کہ انہوں نے در در کی ٹھوکریں کھائیں اور ہر اس شخص سے ملاقات کی جن سے انہیں مدد کی توقع تھی تاہم ہر در سے انہیں خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔ شرما اور ان کی اہلیہ نے حکومت سے مدد کی پر زور اپیل کی ہے تاکہ انہیں اپنی دوسری بچی کی میت کو کاندھا دینے کی نوبت نہ آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details