اس ضمن میں ضلع انتظامیہ کے ایک بیان کے مطابق اس سڑک پر تعمیر کئے گئے دیگر تجارتی ادارے، جو سرکاری اراضی پر تعمیر نہیں کئے گئے ہیں، معمول کے مطابق اپنا کام کر رہے ہیں۔
جموں میں 'سرکاری اراضی' پر تعمیر کیے گئے 29 ڈھانچے سربمہر بیان میں مزید کہا گیا کہ محکمہ مال کے افسران اس ضمن میں فوری طور کارروائی شروع کریں گے اور اگر ان تجارتی اداروں کے مالکان کے پاس کوئی قانونی دعویٰ موجود ہے اُس پر بھی کارروائی سے پہلے غور کیا جائے گا۔
ریسٹورنٹ مالکان کا کہنا ہیں کہ آج صبح مقامی تحصیلدار نے پولیس کے ہمراہ آکر ریسٹورنٹ، ٹی سٹال مالکان کو دکانیں بند کرنے کا حکم دیا جبکہ کسی بھی طرح کا حکمنامہ یا نوٹس ریسٹورنٹ مالکان کو نہیں دی گئی، جس پر سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر اور فیس بُک پر عوامی حلقوں نے سرکار کے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی۔ جس کے بعد شام دیر آج سرکار اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آج سدھرا نروال قومی شاہراہ پر 29 ڈھانچوں کو بند کیا گیا جو کہ سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے تھے۔ ٹی سٹال مالکان کا کہنا ہیں کہ وہ پچھلے دس برسوں سے یہاں پر کام کر رہے ہیں۔
ٹی سٹال چلانے والے باب حسین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں پر دس برسوں سے ٹی سٹال چلارہا ہے اور آج تحصیلدار نے ہمیں ٹی سٹال بند کرنے کو کہا جبکہ میں نے صبح ہی دودھ لایا تھا تاکہ میں دن بھر کام کرکے شام کو اپنے بچوں کو روٹی کھلا سکوں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی کمائی کا ذریعہ محض یہی ٹی سٹال ہے اب جب سرکار نے اس کو بند کرنے کا حکم دیا تو وہ گھر کا خرچ کیسے چلائے گا۔ انہوں نے سرکار سے اپیل کی کہ وہ اس فیصلے کو واپس لے۔