اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 امرناتھ یاتریوں کا 22واں قافلہ جموں سے روانہ - امرناتھ یاترا کب شروع ہوئی تھی

یکم جولائی سے شروع امرناتھ یاترا کے دوران اب تک 3 لاکھ سے زائد یاتریوں نے پوتر گُپھا کا درشن کیا ہے۔ وہیں پیر کے روز بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 3 ہزار 8 سو 98 یاتریوں پر مشتمل 22 واں قافلہ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔ Fresh batch of Amarnath Yatris leaves from Jammu

امرناتھ یاتریوں کا 22واں قافلہ جموں سے روانہ
امرناتھ یاتریوں کا 22واں قافلہ جموں سے روانہ

By

Published : Jul 24, 2023, 11:12 AM IST

جموں: جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کا شری امرناتھ یاترا کے لئے کشمیر روانہ ہونے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پیر کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 3 ہزار 8 سو 98 یاتریوں پر مشتمل 22 واں قافلہ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔ انہوں نے کہا ان یاتریوں میں 2 ہزار 8 سو 98 مرد، 8 سو 98 خواتین، 12 بچے اور 90 سادھو شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ یاتری 149 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندو بست کے بیچ بالتل اور ننون پہگام بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق بالتل بیس کیمپ کے لئے 1 ہزار 2 سو 92 جبکہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 2 ہزار 6 سو 6 یاتری روانہ ہوئے۔

بتادیں کہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے لئے اب تک زائد از 3 لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔ 62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 3 ہزار 6 سو91 یاتری کشمیر کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ سرکاری زرائع نے کہا کہ یہ یاتری 141 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوئے۔ ان کا کہناتھا کہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 90 گاڑیوں میں 2 ہزار 2 سو 3 یاتری روانہ ہوئے جن میں 1764 مرد، 346 خواتین، 4 بچے اور 25 سادھو شامل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details