پونچھ:شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی جموں میں ڈاکٹر اجے گپتا، پرنسپل سائنسدان، کرشی وگیان کیندر نے ڈاکٹر مشتاق گرو کے تعاون سے کرشی وگیان کیندر کے سائنس دان، ڈاکٹر محمد علی کے تعاون سے ایک سمینار منعقد کیا۔ کرشی وگیان کمپلیکس میں انٹیگریٹڈ نیوٹرینٹ مینجمنٹ پر 15 روزہ سرٹیفکیٹ کورس کا آغاز گیا جس میں ضلع بھر کے دور دراز علاقوں سے 20 خواتین اور مرد کسان مستعفید رہے ہیں۔ کور کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سینئر سائنسدان اور ہیڈ ڈاکٹر اجے گپتا نے کہا کہ اس کورس کا بنیادی مقصد کھاد ڈیلرز کو مختلف اقسام کے لیے تیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کورس اس لیے چلایا جا رہا ہے تاکہ ڈیلر اپنا کاروبار چلانے کے علاوہ کسان فصل کی ضرورت کے مطابق خصوصی کھادوں کا استعمال کر سکیں۔
Integrated Nutrient Management: کرشی وگیان کمپلیکس انٹیگریٹڈ نیوٹرینٹ مینجمنٹ پر 15 روزہ سرٹیفکیٹ کورس - KVK Jammu
جموں کے ضلع پونچھ میں کرشی وگیان کمپلیکس میں ان پٹ ڈیلرز کی نگرانی میں انٹیگریٹڈ نیوٹرینٹ مینجمنٹ پر 15 روزہ سرٹیفکیٹ کورس کا آغاز گیا جس میں ضلع بھر کے دور دراز علاقوں سے بیس خواتین اور مرد کسان مستفید رہے ہیں۔
کے وی کے زیر اہتمام انٹیگریٹڈ نیوٹرینٹ مینجمنٹ پر 15 دن کا سرٹیفکیٹ کورس
مزید پڑھیں:Kupwara Encounter کپواڑہ تصادم میں پانچ غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک
انہوں نے بتایا کہ کسی بھی نا خواندہ شخص کو غیر قانونی اور غیر منصفانہ کھاد فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈاکٹر مشتاق گورو نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کے کورسز کھاد ڈیلرز کے لیے بہت فائدہ مند ہیں، پڑھے لکھے شہری حکومت اور کسانوں کے درمیان ایک اہم ربط کا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے شرکاء کو کھادوں سے متعلق مختلف موضوعات سے آگاہ کیا۔