اردو

urdu

ETV Bharat / state

شملہ: 140 درماندہ مزدور جموں و کشمیر روانہ - J&K in six buses

ہماچل پردیش کے شملہ میں پھنسے 140 کشمیری مزدور جموں و کشمیر کی طرف روانہ ہوئے۔

شملہ: 140 درماندہ مزدور جموں و کشمیر کی طرف روانہ
شملہ: 140 درماندہ مزدور جموں و کشمیر کی طرف روانہ

By

Published : Apr 25, 2020, 12:07 PM IST

Updated : Apr 25, 2020, 1:45 PM IST

مزدوروں نے ایک خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ہماچل پردیش کی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے درمیان انہیں جموں و کشمیر جانے کی اجازت دے دی اور جمعہ کے روز رات ساڑھے دس بجے وہ چھ بسوں کے ذریعے جموں و کشمیر روانہ ہوئے۔

شملہ میں 140 درماندہ مزدور جموں و کشمیر روانہ

ان مزدروں نے ہماچل پردیش حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس لاک ڈاؤن میں انہیں اپنے اپنے آبائی علاقے کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔ تقریباً 168 کشمیری مزدوروں کو جموں و کشمیر جانے کی اجازت مل گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لکھن پور سے جموں و کشمیر کی انتظامیہ انہیں اپنے آبائی علاقوں تک پہنچنے کے لیے انتظامات کرے گی۔

مزدوروں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے انہیں راشن سمیت ہر ممکن مدد فراہم کی لیکن وہ اپنے گھروں کو واپس جانا چاہتے ہیں کیوںکہ کورونا کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایک ماہ سے ایک پیسہ بھی وہ نہیں کما پائے تھے۔ ان کا روزگار پوری طرح ختم ہوچکا ہے۔

Last Updated : Apr 25, 2020, 1:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details