اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 سات ہزار سے زائد یاتریوں پر مشتمل 12واں گروپ جموں سے روانہ

جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا جاری ہے۔ ساتھ ہی برفانی شیو لنگ کے درشن کے لیے عقیدت مندوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جمعہ کو امرناتھ کی سالانہ یاترا کے لیے 7245 یاتریوں کی بارہویں گروپ کو جموں سے روانہ کیا گیا۔ Amarnath Yatris left from Jammu

سات ہزار سے زائد یاتریوں پر مشتمل 12واں گروپ جموں سے روانہ
سات ہزار سے زائد یاتریوں پر مشتمل 12واں گروپ جموں سے روانہ

By

Published : Jul 14, 2023, 12:11 PM IST

جموں: امر ناتھ جی یاترا کے لیے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعہ کی صبح ایک اور جتھا انتہائی جوش و خروش کے ساتھ کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعہ کی صبح 7 ہزار 2 سو 45 یاتریوں پر مشتمل بارہواں جتھا کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جتھا 327 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ بالتل اور ننون پہلگام بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ بالتل بیس کیمپ کے لئے 101 گاڑیوں میں 3 ہزار 1 سو 44 یاتری روانہ ہوگئے جبکہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 226 گاڑیوں میں 4 ہزار 1 سو 1 یاتری روانہ ہوگئے۔ یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک زائد از ڈیڑھ لاکھ یاتریوں نے پوتر گپھا کا درشن کیا ہے۔

62 دنوں پر محیط یہ سالانہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔ حکام نے یاتریوں کی سہولیت کے لئے دونوں راستوں پر ہیلی کاپٹر سروس بھی دستیاب رکھی ہے۔ یاتریوں کے صحت کو پیش نظر رکھتے ہوئے جنک فوڈ پر پابندی عائد کی گئی ہے اور راستے میں ہی لنگروں کا بھر پور انتظام کیا گیا ہے۔ جموں وکشمیر انتطامیہ اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے امسال بھی یاترا کے لئے فقید المثال انتطامات کئے ہیں۔ دریں اثنا ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے یاتریوں میں یاترا کے تئیں انتہائی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ یاتری حکومت اور شرائن بورڈ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر بھی خوش اور مطمئن ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details