اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: صحت اسکیم کے تحت دس ہزار افراد مستفید - kashmir latest news

آیوشمان بھارت پردھان منتری جنری آروگیا یوجنا اسکیم کا افتتاح 26 دسمبر 2020 کو کیا گیا۔ اس اسکیم کے تحت اب 77 لاکھ گولڈن کارڈز فراہم کیے گئے ہیں۔

صحت اسکیم کے تحت دس ہزار افراد مستفید
صحت اسکیم کے تحت دس ہزار افراد مستفید

By

Published : Feb 5, 2021, 8:16 PM IST

جموں و کشمیر میں آیوشمان بھارت پردھان منتری جنری آروگیا یوجنا اسکیم کے آغاز کے بعد پہلے 40 دنوں میں 77 لاکھ گولڈن کارڈز فراہم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دس ہزار افراد کا علاج کیا گیا ہے۔

اسکیم کے آغاز کے بعد پہلے 40 روز دس ہزار افراد کا علاج کیا گیا ہے جس میں 7.21 کروڑ روپیے کا خرچ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 10.77 لاکھ گولڈن کارڈز فراہم کیے گئے ہیں۔

فائنانشل کمشنر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اٹل ڈلو نے کہا ' اے بی - پی ایم جے اے ای صحت اسکیم یونیورسل ہیلتھ انشورنس کا ایک تاریخی اقدام ہے۔ ہم نے ایک عمدہ آغاز کیا ہے لیکن ابھی بہت آگے تک جانا ہے۔ جموں وکشمیر میں لوگ ہسپتالوں میں مفت میں علاج ہو رہا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا اس اسکیم کے تحت جموں وکشمیر کی عوام نے پہلے ہی یونین ٹریٹری سے باہر کے معروف ہسپتالوں سے فائدے حاصل کرنا شروع کردیئے ہیں اور اب تک تقریباً 155 مریضوں نے جموں و کشمیر سے باہر جا کر مفت علاج کریا ہے۔

جموں و کشمیر کے تمام افراد بشمول ملازمین اور پنشنرز اس اسکیم سے فاہدہ اٹھا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 26 دسمبر 2020 کو وزیراعظم نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آیوشمان بھارت پی ایم۔ جے صحت کا آغاز کیا جس دوران کہا گیا کہ اس اسکیم کے تحت جموں و کشمیر کے تمام باشندوں کو کور کیا جائے گا۔ یہ اسکیم تمام افراد اور فرقوں کو معیاری اور سستی ضروری صحت خدمات فراہم کرانے کو یقینی بنانے اور مالیاتی جوکھم سے تحفظ فراہم کرانے پر فوکس کرے گی اور سبھی کو صحت بیمہ فراہم کرائے جانے کو یقینی بنائے گی۔

یہ اسکیم جموں و کشمیر کے تمام باشندوں کو ایک فلوٹر کی بنیاد پر 5 لاکھ روپے فی کنبہ تک کا مالیاتی کور فراہم کرائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details