اردو

urdu

ETV Bharat / state

Zonal Level Symposium Competition پونچھ میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام زونل سطح کا سمپوزیم کا مقابلہ منعقد

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں محکمہ تعلیم کی جانب سے گورنمنٹ مڈل سکول منڈی میں زونل سطح کا سمپوزیم مقابلہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں منڈی زون کے متعدد گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکولوں و ہائی اسکولوں کے بچوں نے زونل سطح کے سمپوزیم مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

پونچھ میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام زونل سطح کا سمپوزیم مقابلہ منعقد
پونچھ میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام زونل سطح کا سمپوزیم مقابلہ منعقد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2023, 7:57 PM IST

پونچھ میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام زونل سطح کا سمپوزیم مقابلہ منعقد

منڈی:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں محکمہ تعلیم کی جانب سے گورنمنٹ مڈل سکول منڈی میں زونل سطح کا سمپوزیم مقابلہ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں منڈی زون کے متعدد گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکولوں و ہائی اسکولوں کے بچوں نے زونل سطح کے سمپوزیم مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

طلباء نے سچائی اور عدمِ تشدد کے موضوع پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوبصورت انداز میں تقاریر پیش کی۔ واضع سمپوزیم مقابلہ میں بطور مہمان ذی وقار زونل پلاننگ آفیسر منڈی محمد لطیف شریک ہوئے۔ اس دوران ان کے علاوہ ہیڈ ماسٹر مڈل سکول منڈی سمیت دیگر سکولوں کے اساتذہ بھی موجود رہے۔

یاد رہے پروگرام کی نظامت بہت ہی اچھے اور مدبرانہ انداز میں ماسٹر سید لیاقت علی صفوی نے انجام دی۔ سمپوزیم مقابلے کے اختتامی مراحل میں سکولی بچوں کی جانب سے سچائی اور عدم تشدد پر بہتررین انداز میں تقاریر پیش کرنے پر زونل پلاننگ آفیسر منڈی کی جانب سے بچوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

وہیں زونل ایجوکیشن کلچرل سیل اکبر علی بانڈے نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر معتدد سرگرمیوں میں حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ چونکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے اس حوالے سے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس میں طلباء کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر سرگرمیوں میں بھی حصہ لینے کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں تاکہ طلباء کی صلاحیتوں کو ابھارہ جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:Medical Camp in Batgund Tral: بٹہ گنڈ، ترال میں مفت میڈیکل کیمپ

سمپوزیم مقابلے کے آخر پر جہاں مقابلہ میں حصہ لینے والے تمام بچوں میں انعامات تقسیم کیے گیے۔ وہیں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول منڈی کی دو بچیاں جس میں اول پوزیشن افسانہ کوثر, دوم پوزیشن سیرت فاطمہ, جبکہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول لورن سے اصرار احمد سوم پوزیشن حاصل کرنے پر انہیں انعامات سے نوازا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس موقع پر زونل ایجوکیشن کلچرل سیل اکبر علی بانڈے نے سمپوزیم مقابلہ میں شریک ہوئے تمام بچوں اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details