اردو

urdu

ETV Bharat / state

Z Mode Tunnel Construction زیر تعمیر زیڈ موڈ ٹنل جاریہ سال دسمبر تک مکمل ہونے کا امکان - نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جنرل منیجر وجے کانت پانڈے

سرینگر لداخ شاہراہ پر زیر تعمیر زیڈ موڈ ٹنل دسمبر 2023 میں مکمل ہونے کا قوی امکان ہے۔ تعمیراتی کام آخری مرحلے میں جاری ہے۔ مقررہ وقت پر کام ختم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر کام جاری ہے۔ Z Mode Tunnel Construction

زیر تعمیر زیڈ موڈ ٹنل دسمبر 2023تک مکمل ہونے کا امکان
زیر تعمیر زیڈ موڈ ٹنل دسمبر 2023تک مکمل ہونے کا امکان

By

Published : Jan 10, 2023, 1:30 PM IST

زیر تعمیر زیڈ موڈ ٹنل دسمبر 2023تک مکمل ہونے کا امکان

گاندربل: جموں و کشمیر میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جنرل منیجر وجے کانت پانڈے نے کہا ہے کہ سونہ مرگ کو سال بھر کھلا رکھنے کے لیے زیڈ موڈ ٹنل کی تعمیر دسمبر 2023 میں مکمل ہونے کی امید ہے۔ گنگن گیر اور سونہ مرگ کو ملانے والی 6.5 کلو میٹر لمبی زیڈ موڈ ٹنل پر تعمیراتی کام جاری ہے تاکہ ٹنل کا کام مقررہ وقت پر مکمل کیا جاسکے۔ اگرچہ موسم سرما کے دوران سونہ مرگ بھاری برفباری کے نتیجے میں تقریباً تین ماہ تک بند ہوجاتا ہے۔ Z Mode Tunnel Will Complete In December 2023

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں سے سیرو تفریح پر آنے والے سیاح سونہ مرگ کی خوبصورتی کا نظارہ کرنے سے محروم رہتے ہیں۔ سیاح گگن گیر سے ہی واپس لوٹ جاتے ہیں۔ مرکزی سرکار نے سونہ مرگ کو موسم سرما کے دوران کھلا رکھنے کے لیے گگن گیر سے شتکڑی تک 2015 میں 2743 کروڈ روپے کی لاگت سے 6.5کلو میٹر ٹنل پر کام شروع کیا۔ اس پر تعمیراتی کمپنی اپکو کام کررہی ہے۔ جنرل منیجر پانڈے کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کمپنی میں جموں وکشمیر کے 70 فیصد لوگ کام کرہے ہیں جن میں 40 فیصد لوگ گاندربل ضلع کے ہیں۔ کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ ٹنل مکمل طور پر ڈسمبر 2023 میں مکمل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹنل کی تعمیر اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ یہ لداخ میں فوج کو رسد پہنچانے کے لیے بھی کار آمد ثابت ہوگی جس کے لیے زوجیلا ٹنل پر پہلے ہی کام کیا جارہا ہے۔ ادھر 14.5کلو میٹر لمبی ایشیا ء کی سب سے بڑی زوجیلا ٹنل پر بھی دونوں طرف سے کام شدو مد سے جاری ہے تاکہ ٹنل کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے۔ یہاں کام کررہے انجینئر برہان نے بتایا کہ دونوں طرف سے ٹنل کی سرنگ 5 کلو میٹر تک مکمل ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹنل میں کام کررہے انجینئر، آپریٹر، اور دیگر عملہ کی تعداد 1200 ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Tral Residents Demand Construction of Bridge: ترال میں پل کی عدم موجودگی سے وسیع آبادی پریشان

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ سال مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نیتن گڑکری نے زوجیلا ٹنل کے کام کا دونوں طرف سے جائزہ لیا تھا، انہوں نے تعمیراتی کمپنی سے کہا کہ زوجیلا ٹنل کو ڈسمبر 2024 تک مکمل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ دسمبر میں بھاری برفباری کی وجہ سے خطہ لداخ کا ذمینی رابطہ قریبا چار ماہ تک منقطع ہوجاتا ہے۔ مرکزی سرکار نے لداخ اور کرگل کے عوام کی دیرینہ مطالبے کو پورا کرکے سال2019 میں دونوں طرف سے زوجیلا ٹنل پر کام شروع کیا گیا ہے۔ Z Mode Tunnel Will Complete In December 2023

ABOUT THE AUTHOR

...view details