پلوامہ:کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے اگرچہ ایل جی انتظامیہ اقدامات کر رہی ہے۔ جس کے خاطر خواہ نتایج بھی سامنے آرہے ہیں کیونکہ خشک موسمی صورتحال کے سبب وادی کے قرب وجوار میں کرکٹ، والی بال اور دیگر ٹورنامنٹ کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔وہیں جنوبی کشمیر کے بٹہ گنڈ میں موجود کھیل کا میدان ترال علاقے میں نوجوانوں کی پہلی پسند بن رہا ہے جہاں ترال علاقے کے دور دراز علاقوں سے ٹیمیں کھیلنے کے لیے آرہی ہیں۔
ضلع پلوامہ کے ترال کے بٹہ گنڈ میں واقع کھیل کے میدان کو معیاری بنانے کا مقامی باشندوں نے مطالبہ کیا۔مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو اس ضمن میں ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے تا کہ نوجوان کھیل کود میں پوری طرح سے مصروف ہو سکے۔
مقامی کھلاڑیوں کے بقول ایکطرف سرکار نے ہمیں کھیل کا میدان تعمیر کر کے ہم۔پر احسان تو کیا لیکن اب چند عناصر کھیل سرگرمیوں میں رخنہ ڈال رہے ہیں تاہم۔ہمیں یہ بتایا جاے کہ آخر کئ بار آراضی کی نشاندہی کرنے کے باوجود ہماری مانگ پر غور نہیں کیا جا رہا ہے ۔