اردو

urdu

ETV Bharat / state

رام بن میں نوجوان کی خود کشی - youth sucide

جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے دور دراز علاقہ سمبٹر میں 21 برس نوجوان نے خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔

رام بن میں نوجوان کی خود کشی

By

Published : Aug 14, 2019, 6:59 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 12:38 AM IST

خود کشی کرنے والے شخص کی شناخت منجیت سنگھ ساکنہ سمبٹر کے طور پر ہوئی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق ہلاک شدہ منجیت سنگھ نے گذشتہ شب اپنے گھر کے پاس واقع ایک درخت سے خود کو لٹکا کر خودکشی کر لی۔

رام بن میں نوجوان کی خود کشی

اہل خانہ کے مطابق خود کشی سے قبل منجیت نے اپنا موبائل بند رکھا تھا اور انہوں نے قیاس آرائی کی شاید مواصلاتی نظام کے منقطع ہونے کی وجہ سے منجیت نے خود کشی کی ہے۔


واضح رہے کہ حکومت ہند کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حثیت کو ختم کرنے کے بعد علاقے میں تقریباً ایک عشرہ سے مواصلاتی نظام منقطع ہے۔


پولیس نے لاش کو پوسٹ ماٹم کروا کے اہل خانہ کےحوالے کر دیا۔

پولیس نے اس کیس کو درج کر کے تحقیقات شروع کی۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 12:38 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details