ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کہ' کاونی ریشی پورہ اونتی پورہ میں آج اس وقت حالات بگڑ گیے جب پولیس نے ایک مقامی نوجوان کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر تشدد کیا جسکی وجہ سے اسکے سر میں زخم آیا اور بعد ازاں علاج ومعالجہ کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
لاک ڈاؤن: پولیس نے نوجوانوں کا تعقب کیا - پولیس نے کیا نوجوانوں کا تعقب
جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں آج اس وقت ایک نوجوان زخمی ہوا جب لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں کو پکڑنے کی کوشش کی۔
لاک ڈاؤن: پولیس نے کیا نوجوانوں کا تعقب، ایک زخمی
زخمی نوجوان کی شناخت محمد عباس میر ولد علی محمد ساکن براہ بنڈنہ کے بطور ہوئی ہے۔ تاہم پولیس نے اپنے ایک بیان میں تشدد کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ نوجوان دیگر ساتھیوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا تھا اور پولیس پارٹی کو دیکھر بھاگنے لگے جس دوران یہ نوجوان زخمی ہوا ہے۔
پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔