اردو

urdu

ETV Bharat / state

فوج کی جانب سے یوتھ فیسٹول کا انعقاد - چار خوش قسمت

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ہائی گراونڈ میں  فوج کی 1 راشٹریہ رائیفل کی جانب سے یوتھ فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔

فوج کی جانب سے یوتھ فیسٹول کا انعقاد
فوج کی جانب سے یوتھ فیسٹول کا انعقاد

By

Published : Mar 2, 2020, 9:45 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 5:14 AM IST

فیسٹول میں ضلع اننت ناگ کے آرمی اسکول کے طلبہ سمیت ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہنر مند نوجوانوں نے شرکت کی، جس دوران ہنر مند نوجوان لڑکے و لڑکیوں نے، ڈانس،موسیقی، جوڑو کراٹے،مارشل آرٹ، و مختلف کرتب و فن کا مظاہرہ کر کے شرکاء کو محظوظ کیا۔

فوج کی جانب سے یوتھ فیسٹول کا انعقاد

فیسٹول میں ملک کی مختلف ریاستوں سے جڑے لذیذ پکوانوں کے اسٹالس لگائے گئے تھے۔ فیسٹول کے دوران موجود افراد ان پکوانوں سے لطف اندوز بھی ہوئے۔

اس موقعہ پر مختلف اشیاء، بینک و گاڑیوں کے لیے قرضہ جات و نجی اداروں میں نوکریاں فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے بھی اسٹالس لگائے گئے تھے۔

وہیں اس موقعہ پر جدید طرز کے اسلحہ کی نمائش کے لیے بھی ایک اسٹال قائم کیا گیا تھا جس میں فوج کی جانب سے استعمال کئے جا رہے چھوٹے اور بڑے ہتھیار مشین گنس، مورٹار، وائرلیس سسٹم بھی شامل تھے۔

ایک راشٹریہ رائیفل کی جانب سےمنعقدہ اس فیسٹیول میں لاٹری کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں لکی ڈرا کے ذریعہ چار خوش قسمت افراد کو انعامات سے نوازا گیا۔

وہیں کئی جسمانی طور معذور مستحق افراد میں ویل چیئرس تقسیم کی گئیں۔

اس موقعہ پر وکٹر فورس کے جی او سی آنندیہ سین گپتا مہمان خصوصی کے طور شریک ہوئے جبکہ فسٹ آر آر کے، سی او کیپل سہگل، ڈی سی اننت ناگ بشیر احمد ڈار،ایس ایس پی اننت ناگ سندیپ چوھدری، پولیس فوج اور سیول انتظامیہ کے افسران سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے جی او سی آنندیہ سین گپتا نے کہا کہ فیسٹول کا مقصد وادی کے ہنر مند نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے اپنے مستقبل کو تابناک بنا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ فوج کی جانب سے مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 5:14 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details