اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹریکٹر کی ٹکر میں نوجوان ہلاک

اونتی پورہ کے راجپورہ علاقے میں گزشتہ شام ایک نوجوان عاقب بشیر ولد بشیر احمد بٹ کو ایک نا معلوم ٹریکٹر نے ٹکر مار کر زخمی کر دیا تھا۔

By

Published : Sep 30, 2020, 12:50 PM IST

ٹریکٹر کی ٹکر میں نوجوان ہلاک
ٹریکٹر کی ٹکر میں نوجوان ہلاک

ٹریکٹر کی ٹکر میں زخمی نوجوان کی موت ہوگئی۔ اس کی شناخت عاقب بشیر ولد بشیر احمد بٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے گزشتہ دن نامعلوم ٹریکٹر نے ٹکر مار کر زخمی کردیا تھا۔

اگرچہ مقامی لوگوں نے زخمی نوجوان کو فوری طبعی امداد کے لیے پامپور سب ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا، تاہم وہ اپنی زندگی کی جنگ ہار گیا۔

جونہی مذکورہ نوجوان کی لاش آبائی گاؤں راجپورہ لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا اور سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں اسے سپرد خاک کیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ اونتی پورہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details