اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک حادثے کے دوران نوجوان ہلاک، دیگر دو زخمی - jammu kashmir news ]

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتر علاقے میں ایک سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔

سڑک حادثے کے دوران نوجوان ہلاک دو زخمی
سڑک حادثے کے دوران نوجوان ہلاک دو زخمی

By

Published : Sep 10, 2020, 12:34 PM IST

اطلاعات کے مطابق ماروتی کار زیر نمبر JK01A-3585 نے موٹر سائیکل نمبر PB36G-2431 کو لیتر کے مقام پر ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوانوں میں سے ایک کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے جن کو بعد میں علاج کے لیے ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا۔

سڑک حادثے کے دوران نوجوان ہلاک دو زخمی
ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناحت یونس احمد تانترے ولد غلام محمد تانترے ساکنہ نانیئن لیتر کے بطور ہوئی ہے۔وہیں پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرکے تحقيقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details