اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن میں نوجوان کی خودکشی - undefined

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ایک موٹر سائیکل سوار نے خود پر فائرنگ کرکے خود کشی کرلی۔

رامبن میں نوجوان کی خودکشی

By

Published : Oct 12, 2019, 11:28 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ رنویر سنگھ نے بلاگ دفتر کے سامنے اپنی پشتول سے خود کو گولی مارلی جبکہ وہ سرینگر کی طرف جارہا تھا۔

رامبن میں نوجوان کی خودکشی

گولی کی آواز سن کر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور خون میں لت پت شخص کو رامبن ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق سر پر گولی لگنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔ رنویر کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کے مردہ گھر منتقل کیا گیا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

رامسو پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرلیا اور پستول ضبط کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details