جموں و کشمیر میں ضلع ڈوڈہ کے چناب میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک شخص موقع پرہی ہلاک ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ سڑک حادثہ بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا، جب ڈرائیور سے بےقابو ہوکر ایک کار تین سو فٹ گہری کھائی میں جاگری اس حادثے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔