اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر اور کرگل میں عالمی یوم القدس منایا گیا - عالمی یوم القدس کی مناسب سے سڑکوں پر نکل آئے

عالمی یوم القدس کے حوالے سے کشمیر کے مختلف علاقوں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

کشمیر اور کرگل میں عالمی یوم القدس منایا گیا
کشمیر اور کرگل میں عالمی یوم القدس منایا گیا

By

Published : May 22, 2020, 11:08 PM IST

Updated : May 23, 2020, 10:15 AM IST

دنیا کے دیگر حصوں کی طرح آج وادی کشمیر اور کرگل میں بھی عالمی یوم القدس منایا گیا ۔

کشمیر اور کرگل میں عالمی یوم القدس منایا گیا

یوم القدس ماہ مبارک رمضان کے ہر جمعتہ الوداع کو فلسطینی قوم پر دہائیوں سے جاری اسرائیلی بربریت اور ظلم کے خلاف احتجاج کرنے کا دن ہے جو 40 سال قبل ایران میں انقلاب اسلامی کے بانی امام خمینی کی جانب سے شروع کیا گیا تھا تاہم بعد میں یہ روز پورے عالم اسلام میں رائج ہوگیا اور اس روز پوری دنیا کے مسلمان ممالک میں لوگ سڑکوں پر نکل کر اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہیں اور مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کا مطالبہ کرتے ہی۔ں

کورونا وائرس کے باوجود کشمیر کے مختلف علاقوں میں لوگ عالمی یوم القدس کی مناسب سے سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

اس دوران لوگوں نے لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر سماجی دوری کو قائم رکھتے ہوئے فلسطین کی آزادی کے حق میں آواز اٹھائی۔

لوگوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کی آزادی اور امریکہ اور اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ اسرائیل دہائیوں سے فلسطینی عوام پر ظلم و جبر کررہا ہے اور سالوں سے ہزاروں فلسطینیوں کو مارا بھی گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا قبلہ اول اس وقت اسرائیل کے جابرانہ قبضے تلے ہیں جسکی آزادی اور بازیابی مسلمانوں کا اولین فریضہ ہے۔

انہوں نے اسرائیل اور امریکہ کو جابرانہ حکومتوں سے تعبیر کرتے ہوئے فلسطینی مسلمانوں پر ہورہے ظلم و جبر کے خاتمے پر زور دیا


اگرچہ کوروناوائرس کے پیش نطر جاری لاک ڈاون کی وجہ سے کرگل میں ہر سال کی طرح ریلیاں نہیں نکالی گئی۔ لیکن مختلف مقامات پر پیغٖام آمیز پلے کارڈ کے ذریعہ اور سماجی فاصلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے علامتی احتجاج کیا گیا ۔۔

اس موقع پر حوزہ علمیہ اثناعشریہ کے باہر جمعیت العلما اثنا عشریہ کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران صدر جمعیت العلما اثنا عشریہ شیخ ناظر مہدی نے کہا کہ امام خمینی رضوان اللہ کی جانب سے جعمتہ الوداع کو یوم القدس قرار دئے جانے سے لیکر اب پر پوری دنیا میں فلسطین کا کیس کافی مضبوط ہوا ہے اور پوری دنیا کے سامنہ غاصب صیہیونی ریاست کا پردہ فاش ہوا ہے۔

انہوں نے یمن، بحرین، نائجیریہ ،شام اور عراق میں جاری ظلم و بربریت پر بھی اپنا اظہار خیال پیش کیا اور ان ممالک میں جاری مظالم کی بھی مذمت کی۔


یوم القدس کی مناسب ادھر امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے بھی حسینی پارک میں ایک علامتی احتجاج کیا گیا جس دوران چیرمین امام خمینی ؒ میموریل ٹرسٹ شیخ صادق رجائی نے قدس کی آزادی اور ؤ فلسسطین میں صیہیونیوں کی جانب ڈھائے جانے والے مظالم پراپنی نفرت کا اعلان کیا۔

اس دوران قدس کی آزادی کے حوالہ سے انقلابی ترانہ بھی پیش کئے گئے ۔جبکہ اس دوران امریکی صدر ٖڈونلڈ ٹرمپ اور اسرئیلی وزیر اعظیم نیتن یاہو کے نذر آتش کیا گیا۔

Last Updated : May 23, 2020, 10:15 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details