راہل گاندھی نے کشمیری صحافیوں کو مبارک باد پیش کی - جموں کشمیر کے تین فوٹو جرنلسٹز کو پولیٹزر پرائز سے نوازنے پر مبارک باد پیش کی
کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جموں کشمیر کے تین فوٹو جرنلسٹز کو پولیٹزر پرائز سے نوازنے پر مبارک باد پیش کی۔
راہل گاندھی نے کشمیری صحافیوں کو مبارک باد پیش کی
راہل گاندھی نے جموں کشمیر سے وابستہ تین فوٹو جرنلسٹز کا فوٹو اپ لوڈ کرکے انہیں مبارک باد دی اور لکھا کہ ملک کو آپ کی حقیقی فوٹو گرافی پر فخر ہیں۔
تاہم راہل گاندھی کے اس ٹویٹ سے سیاسی تنازع شروع تب ہوا جب برسر اقتدار بی جے پی کے سیئنئر رہنما سمبت پاترا نے راہل گاندھی کے اس ٹویٹ پر سوالیہ نشان لگایا کہ کس طرح سے ان نام نہاد صحافیوں کو کانگریس پارٹی مبارک باد پیش کرتی ہے جنہوں نے جموں کشمیر کو متنازعہ قرار دیا ہیں۔
TAGGED:
You make us proud