اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کشمیر جذباتی طور پر ہمارے ساتھ نہیں'

کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کشمیری وزرائے اعلیٰ پر پی ایس اے ایکٹ نافذ کرنے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔

'کشمیر ظاہری طور ہمارے ساتھ'
'کشمیر ظاہری طور ہمارے ساتھ'

By

Published : Feb 7, 2020, 12:03 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 12:27 PM IST

انہوں نے کہا کہ 'وزیراعظم نے گذشتہ روز پارلیمنٹ میں عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے خلاف کہا اور ان پر پی ایس اے نافذ کر دیا۔'

'کشمیر ظاہری طور ہمارے ساتھ'

انہوں نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'اس طرح کی بیان بازی سے آپ کشمیر پر حکومت نہیں کرسکتے، بیشک ظاہری طور پر کشمیر ہمارے ساتھ ہے لیکن جذباتی طور پر نہیں ہے۔'

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے خلاف پی ایس اے لگایا گیا ہے۔

ان کے علاوہ آج سابق وزیر خزانہ، جنرل سکریٹری اور پی ڈی پی کے سینیئر رہنما و محبوبہ مفتی کے مامو زاد بھائی پر بھی پی ایس اے لگایا گیا ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 12:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details