ریاست جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے مایسُمہ علاقے میں آج دوپہر کے بعد اس وقت تمام کاروباری ادارے بند ہوگئے جب علحیدگی پسند رہنما محمد یاسین ملک کی ناساز صحت کے متعلق خبر آئی۔
تِہاڑ جیل میں ان کی حالت نازک ہے، اس خبر کی تصدیق یاسین ملک کے اہل خانہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کی۔
اس موقعے پر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی بہن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ' 13 اپریل کو ہم یاسین ملک کو ملنے تِہاڑ جیل گئے تھے مگر ہمیں جیل انتظامیہ کی طرف سے ان سے ملنے نہیں دیا گیا۔ اس دوران ہمیں خبر ملی کہ ان کی حالت جیل میں نازک بنی ہوئی ہے اور انہیں کسی نامعلوم ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ آج بھی ہم نے ان سے ملنے کی کوشش کی مگر افسوس کی بات ہے کہ ہیمں آج بھی ملنے نہیں دیا گیا۔'
انہوں نے انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ' اگر یاسین ملک کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری مرکزی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔'