اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ میں گاڑی نذر آتش، معاملہ درج - زائلو گاڑی کو اچانک آگ لگ گئی

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں مینڈھر سب ڈویژن کے علاقے سلواہ میں گزشتہ رات زائلو گاڑی کو کچھ شرپسندوں نے نذر آتش کیا۔

پونچھ میں گاڑی نذر آتش، معاملہ درج
پونچھ میں گاڑی نذر آتش، معاملہ درج

By

Published : Aug 9, 2020, 9:08 AM IST

ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر سے گیارہ کلومیٹر دور سلواہ گاؤں میں پراسرار حالات میں زائلو گاڑی کو اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے گاڑی مکمل خاکستر ہوگئی۔

پونچھ میں گاڑی نذر آتش، معاملہ درج

ذرائع نے مزید بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی گاڑی مکمل طور پر خاکستر ہوگئی تھی۔

پولیس کے اعلیٰ افسر نے بتایا کہ 'ہمیں اطلاع ملی تھی کہ گاڑی کو اگ لگی ہوئی ہے اور ہم نے فو ری طور پر ایک ٹیم کو موقعہ پر روانہ کیا تھا لیکن ٹیم کے پہنچنے سے قبل ہی گاڑی جل گئی تھی۔ تاہم ہم نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details