پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع میونسپل کونسل کی جانب سے کووڈ ہسپتال کالونی میں ایک بجلی ٹرانسفارمر نصب کیا گیا۔ علاقے کے لوگوں کو اس حوالے سے کافی مشکلات درپیش تھیں۔ ٹرانسفامر کی تنصیب سے علاقے کے لوگوں کافی خوش نظر آئے۔ اس کا افتتاح سابقہ میونسپل کونسل چیئر پرسن شبنم نظیر نے علاقے کے لوگوں اور محمکہ بجلی کے افسران کی موجودگی میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے پر تقریباً 10 لاکھ سے زائد روپے کی لاگت آئی ہے جس سے اب عوام کو 'بلا خلال' بجلی فرم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:کشمیر کے 122 نوجوانوں نے جھارکھنڈ کا دورہ کیا
اس موقعے پر سماجی کارکن مزمل احمد نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی کوششوں کی وجہ سے اس بجلی ٹرانسفارمر کو نصب کروانے میں کامیابی ملی۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ پچھلے کئی برسوں سے بجلی ٹرانسفامر نصب کرنے کی مانگ کر رہا تھا جس کو آج پورہ کیا گیا۔