بانڈی پورہ:گذشتہ روز 27 اگست سے شروع ہونے والا ولرفیسٹول 30 تاریخ کی شام کو ولر وینٹج پارک میں ایک رنگا رنگ تقریب کے بعد اختتام کو پہنچا۔ چاردنوں تک جاری رہنے والے ولر فیسٹول کو WUCMA ولر کنزرویشن منیجمنٹ اتھارٹی ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ اور 26 آسام رائفلز نے منعقد کیا تھا۔ wular festival concludes
فیسٹول کے دوران پینٹنگ، فوٹوگرافی اور بوٹ ریسنگ کے مقابلوں کے علاوہ دیگر کئی اور ایونٹس بھی منعقد کرائے گئے جن میں ضلع سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں طلبہ، مقامی باشندے اور فنکاروں نے شرکت کی۔ سالانہ ولر فیسٹول کا انعقاد ایشیا کی اس مشہور جھیل کی طرف عوام کی توجہ اس جانب مرکوز کرانے کی غرض سے کیا جاتا ہے تاکہ ولر کے ساتھ ساتھ اس پر پلنے والے مختلف اقسام کے چرند و پرندے اور وائلڈ کائف تحفظ کو ممکن بنایا جاسکے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ مشہور جھیل سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی بن جائے۔
30 اگست کی شام کو ولر وینٹیج پارک میں اختتام کو پہنچے ولر فئسٹول کی اختتامی تقریب میں ڈیژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ، ضلع انتظامیہ پولیس، فوج اور WUCMA کے کئی ایک افسران کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔