جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے ملہ باغ علاقے میں جمعرات کی شب کو سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں ہلاک شدہ سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکار کو آج خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
سرینگر کے مضافات ہمہامہ میں سی آر پی ایف ہیڈ کوارٹر پر پولیس اور سی آر پی ایف افسران نے ان کو گل باری پیش کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقعے پر کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کے علاوہ سی آر پی ایف کی انسپکٹر جنرل راجیش کمار اور دیگر افسران نے مہلوک کے جسد کو سلامی پیش کی-