شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ہفتے کے روز لائن آف کنٹرول پر ہلاک ہونے والے بی ایس ایف جوان کو کشمیر بی ایس ایف نے سرینگر میں خراج تحسین پیش کیا۔
سرینگر کے ہمہامہ میں قائم بی ایس ایف کے ہیڈکوارٹر میں انسپکٹر جنرل کشمیر فرنٹیئر بی ایس ایف ڈاکٹر راجیش مشرا نے ہلاک شدہ جوان راکیش ڈوبھال کو تقریب کے دوران پھولوں سے خراج تحسین پیش کیا۔ بی ایس ایف آفیسرز، سباڈینیٹ آفیسرز اور بی ایس ایف کے دیگر افسران اور سول انتظامیہ کے معززین نے بھی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے شمالی کشمیر کے مختلف سیکٹرز میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی جس دوران مورٹار اور دیگر ہتھیاروں کا استعمال کر کے رہائشی علاقوں اور بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانا بنایا تھا۔ بھارتی فوج نے پاکستان کا اس کارروائی کا مناسب جواب دیا۔