اردو

urdu

World Senior Citizens Day ساوجیاں میں عالمی یومِ بزرگ کا دن منایا گیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2023, 4:43 PM IST

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سوجیاں میں واقع گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول میں محکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام عالمی یومِ بزرگ کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی بلاک ترقیاتی کونسل منڈی شمیم احمد گنائی شریک ہوئے۔

ساوجیاں میں عالمی یومِ بزرگ کا دن منایا گیا
ساوجیاں میں عالمی یومِ بزرگ کا دن منایا گیا

ساوجیاں میں عالمی یومِ بزرگ کا دن منایا گیا

منڈی:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سوجیاں میں واقع گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول میں محکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام عالمی یومِ بزرگ کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی بلاک ترقیاتی کونسل منڈی شمیم احمد گنائی شریک ہوئے۔اس کے علاوہ مہمان ذی وقار محکمہ سیاحت کے ضلع آفیسر تنویر خان شامل ہوئے۔

ان کے ہمرہ سی ڈی پی او منڈی عادل شبیر, پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول ساوجیاں انور خان, محکمہ سماجی بہبود کے تحصیل آفیسر اعظم راتھر سمیت دیگر سکول و محکمہ سماجی بہبود کا عملہ بھی موجود رہا۔ یاد رہے علاقہ ساوجیاں کے پنچوں سرپنوں کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں مختلف پنچائیتوں کے لوگوں نے پروگرام میں شمولیت کی۔

اس موقع پر نامور گائیک مسکان انجم و سکولی بچوں نے رنگارنگ تمددنی پروگرام پیش کیا۔ دوران پروگرام مقررین نے عالمی یومِ بزرگ کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں بزرگوں کی عزت اور احترام کرنا چاہیے۔ کیونکہ جب ماں باپ اپنے بچوں کو کڑی محنت اور مشقت سے پڑھا لکھا کر ایک اچھا شہری اچھا آفسر بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Meri Maati Mera Desh اونتی پورہ میں میری ماٹی میرا دیش مہم کے تحت پروگرام کا اہتمام

تقریب میں جہاں علاقہ ساوجیاں کے معزز شہریوں کو مہمانوں کے ہاتھوں شال پیش کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ وہیں محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے معذورین کو اعضائے مصنوعی فراہم کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر محکمہ سماجی بہبود کے تحصیل آفیسر اعظم راتھر و گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول ساوجیاں انور خان نے پروگرام کو کامیاب بنانے پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details