اردو

urdu

ETV Bharat / state

ورلڈ کڈنی ڈے: کشمیر میں کیوں بڑھ رہا ہے گردے کا مرض؟

وادی کشمیر میں گردوں کے مریضوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ورلڈ کڈنی ڈے: کشمیر میں کیوں بڑھ رہا ہے گردے کا مرض؟

By

Published : Mar 14, 2019, 7:18 PM IST

ماہرین کے مطابق اس کی اہم وجہ لوگوں کی بدلتی طرز زندگی، کے نتائج میں شوگر اور بلڈ پریشر کا ہو نا اور اپنی مرضی کے مطابق ادویات کا استعمال ہے۔

ورلڈ کڈنی ڈے: کشمیر میں کیوں بڑھ رہا ہے گردے کا مرض؟

صورہ میڈیکل انسٹیچوٹ کے نفرولوجی شعبے کے مطابق گرچہ اس ہسپتال میں اس طرح کے بیماریوں کو ڈائلیسز اور دیگر علاج و معالجہ کے لیے تمام تر سہولیات میسر ہیں تاہم اس مرض میں مبتلہ بیماروں کے بڑھتی بھیڑ کے مدنظر اس میں مزید بہتری لانی کی بے حد ضرورت ہے۔

وہیں اس بیماری میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر اب وادی کشمیر کی کئی غیر سرکاری تنظیمیں بھی سامنے آئی ہیں جو اس طرح کے مریضوں کے لیے ادویات اور ڈائیلسز خدمات کی سہولیات دستیاب رکھے ہوئے اپنا فرض بخوبی انجام دے رہی ہیں۔

شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں اس طرح کے مریضوں کے لیے کئی اسکمیں وجود میں لائی گئی ہیں، جن سے ڈائلیسز اور ادویات کے لیے انہیں مدد فراہم کی جاتی ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ اصل معنوں میں آج کے دن کا حق ادا کیا جائے اور وادی کشمیر میں گردوں کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو مد نظر رکھ کر انفرادی اور اجتماعی سطح پر آگے آنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details