اردو

urdu

ETV Bharat / state

ورلڈ انٹرنیشنل جسٹس ڈے منایا گیا - ورلڈ انٹرنیشنل جسٹس

دنیا بھر کے ساتھ ساتھ ریاست جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈگری کالج میں آج 'ورلڈ انٹرنیشنل جسٹس ڈے' منایا گیا۔

ورلڈ انٹرنیشنل جسٹس ڈے منایا گیا

By

Published : Jul 17, 2019, 9:11 PM IST


ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق ڈسٹرکٹ لیگل سروسز پلوامہ نے ڈگری کالج کے باہمی اشتراک سے پروگرام کا انعقاد کیا۔

ورلڈ انٹرنیشنل جسٹس ڈے منایا گیا

نمائندے نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ لیگل سروسز پلوامہ کے ملازمین، ڈگری کالج کے پرنسپل اور دیگر ملازمین و طلباء نے پروگرام میں شرکت کی۔

دریں اثناء سیشن کورٹ کے جج محمد الطاف خان نے مہمان خصوصی کے طور پر پروگرام میں شرکت کی۔

اس موقع پر سیشن کورٹ کے جج الطاف حسین نے کہا کہ ایسے پروگرام کرنے کا مقصد لوگوں تک قانون کے حوالے سے صحیح معلومات فراہم کروانا ہے۔

انہوں نے کہا ہم نہ صرف سکولز اور کالجز میں ایسے پروگرامز کا انعقاد کر رہے ہیں بلکہ آنے والے وقت میں ہم گاؤں گاؤں جا کر ایسے پروگرام منعقد کریں گے تاکہ لوگوں میں قانون کے تئیں بیداری آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details