اردو

urdu

ETV Bharat / state

Workshop in Ganderbal گاندربل میں نوجوانوں کے لئے موبائل ریپئیرنگ اور ٹور اینڈ ٹریولس کورسز - جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع

جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع میں ایس ایس بی کے 13 ویں بیٹالین کی جانب سے مقامی باشندوں، نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے لیے موبائل ریپئیرنگ کورس اور ٹور اینڈ ٹریولس کور کے لیے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس ورکشاپ کا مقصد بے روزگار نوجوانوں کو خود کیفل بنانا اور نوکری کے ذرائع پیدا کرنا ہے۔ Mobile Repairing Course and Tourist Travel Consultant Course

گاندربل میں نوجوانوں کے لئے موبائل ریپئیرنگ اور ٹور اینڈ ٹریولس کورسز
گاندربل میں نوجوانوں کے لئے موبائل ریپئیرنگ اور ٹور اینڈ ٹریولس کورسز

By

Published : Feb 25, 2023, 6:14 PM IST

گاندربل میں نوجوانوں کے لئے موبائل ریپئیرنگ اور ٹور اینڈ ٹریولس کورسز

گاندربل: جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع میں ایس ایس بی کے 13 ویں بٹالین کی جانب سے مقامی باشندوں، نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے موبائل ریپئیرنگ کورس اور ٹوراینڈٹریولس کورس کے لئے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد بے روزگار نوجوانوں کو خودکیفل بنانا اور نوکری کے ذرائع پیدا کرناہے۔ نوجوانوں کے درمیان اس ورکشاپ سے تئیں جوش و خروش پایا گیا۔

وادی کشمیر میں جہاں فوج کے ساتھ ساتھ پیرا ملٹری فورسز کی جانب سے بھی عوام دوست پالیسیوں کے تحت مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ وہیں اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ایس ایس بی کے 13 ویں بٹالین دگنیبل ہیڈکوارٹر نے ایک این جی او جموں کشمیر یوتھ ڈیولپمنٹ فورم انسٹی ٹیوٹ بہامہ، گاندربل میں موبائل ریپیئرنگ کورس اور ٹور اینڈ ٹریولس کنسلٹنٹ کورس کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ 33 روزہ ٹور کنسلٹنٹ کورس میں 25 نوجوان جن میں 24 لڑکیاں اور ایک لڑکا حصہ لے رہے ہیں۔ جبکہ 50 روزہ موبائل ریپیئرنگ کورس میں 20 لڑکے حصہ لے رہے ہیں۔

ایس ایس بی کے 13 ویں بٹالین کے کمانڈنٹ کمل کانت افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر وریندر سنگھ چودھری ڈپٹی کمانڈنٹ نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کورسز پر مختصر روشنی ڈالی گئی۔ بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر کمل کانت نے کورس کے فوائد کے بارے میں لڑکیوں اور لڑکوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورس کی تکمیل کے بعد نوجوان موبائل ریپئرنگ، ٹورسٹ گائیڈ، ٹریول کنسلٹنٹ، ٹور مینیجر وغیرہ میں خود روزگار کمانے کے قابل ہوںگے ۔انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ دلچسپی لیں اور دل لگاکر سیکھیں تاکہ زندگی میں کچھ بہتر کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:NGO Felicitates Athletes in Sopore: اسپورٹس کو فروغ دینے کے لیے ڈاک بنگلوو سوپور میں خصوصی پروگرام کا اہتمام

پروگرام کے دوران سوم ناتھ، سیکنڈ ان کمانڈ، وریندر سنگھ چودھری ڈپٹی کمانڈنٹ، محمد حسنین ڈپٹی کمانڈنٹ، سندیپ راول اسسٹنٹ کمانڈنٹ اور جموں کشمیر یوتھ ڈیولپمنٹ فورم انسٹی ٹیوٹ کے صدر کے ساتھ ساتھ مقامی نوجوانوں،موبائل ریپئرنگ کورس اور ٹورسٹ ٹریول کنسلٹنٹ کورس سیکھنے والے سبھی لڑکے اور لڑکیاںموجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details