اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن میں مزدور کی پٹائی

جموں و کشمیر میں کچھ ملازموں نے ایک مزدور کی پٹائی کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

رامبن میں مزدور کی پٹائی

By

Published : Sep 16, 2019, 7:54 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 9:05 PM IST

اطلاع کے مطابق رامبن کے فیلتی کے ساکن پردیپ سنگھ (35 برس) ایک نجی ٹھیکیدار دیو سنگھ کی تعمیراتی کمپنی میں گزشتہ ایک برس سے کام کر رہے تھے۔

وہ آج دوپہر میں کرن دیو سنگھ کے دفتر میں پچھلے چھ ماہ کی بقایہ مزدوری لینے پہنچے تھے جہاں پر موجود دو ملازموں نے پردیپ کی زبردستی پٹائی کر دی جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا۔

مقامی لوگوں نے زخمی مزدور کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج کے بعد گورنمنٹ کالج ہسپتال جموں ریفر کر دیا۔ فی الحال پولیس کیس درج کر کے معاملے کی تفتیش کر رہ ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 9:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details