ادھم پور: لاک ڈاؤن کے پیش نظر بند پڑی دیویکا ندی کی بحالی کے لئے 186 کروڑ روپئے کے منصوبے پر پھر سے کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ملک میں لاک ڈاؤن جاری رہنے کی وجہ سے تقریبا دو ماہ سے دریا میں ہو رہے تعمیراتی کام کو روک دیا گیا تھا، لیکن سٹی انوائرنمنٹ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ (یو ای ای ڈی) کے ذریعہ قومی دریا کے تحفظ کا منصوبہ (این آر سی پی) کے تحت 'ادھم پور میں دیویکا اور توی ندی کی آلودگی کے خاتمے کے منصوبے پر پھر سے کام شروع کر دیا گیا ہے، جس کی ضلع انتظامیہ نے اجازت بھی دی ہے۔
دیویکا منصوبے پر کام شروع۔ویڈیو واضح رہے کہ قومی دریا کے تحفظ کا منصوبہ (این آر سی پی) کے تحت گزشتہ دنوں وزیر اعظم نریندر مودی نے دیویکا اور توی ندیوں کی آلودگی کو ختم کرنے کے مقصد سے اس منصوبے کی بنیاد رکھی تھی۔
بھارتی حکومت اور ریاست جموں و کشمیر کی جانب سے 186.74 کروڑ روپے کی لاگت سے اس منصوبے کو عمل میں لایا جانا ہے۔ وہیں وہاں کے عوام میں اس ندی پر کافی اعتماد ہے۔
اس دوران تعمیراتی کام شروع ہونے سے مزدوروں نے راحت کی سانس لی ہے۔ تقریبا 2 ماہ سے کام بند رہنے کی وجہ سے مزدور کافی متاثر ہوئے تھے۔ انہیں دو وقت کی روزی کمانے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا لیکن اب دوبارہ کام شروع ہونے کی وجہ سے مزدوروں نے حکومت اور انتظامیہ کا ایک بار پھر شکریہ ادا کیا ہے۔